بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے: آصفہ بھٹو کی درخواست

خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بجٹ 26-2025ء سے متعلق کہا ہے کہ درخواست ہے بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کے لیے مزید فنڈز رکھے جانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین کرتی ہوں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراجِ تحسین جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

وفاقی بجٹ ملک کی 24 کروڑ عوام کی امیدوں کا آئینہ دار نہیں، وقار مہدی

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کبھی دوبارہ برا وقت آیا تو ملک کی ہر عورت مرد اور بچہ ملکی دفاع کےلیے لڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ 2022ء میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ گھر بنا کردیے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے خدمت کی سیاست کا انتخاب کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں