وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں۔
کراچی میں جاب فیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحتیوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لائیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔