جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔

نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں