26 نومبر احتجاج کیس: پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔

علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔

چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن اور اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس پہلے ہی بلاک کرنے کا حکم جاری ہو چکا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں