پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر 85 پیسے تک سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد : 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 11 روپے 70پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا قیمتوں سے متعلق 15 دسمبر کو ورکنگ ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈیژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔مجوزہ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں