پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے بسنت کو ذمے داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشہ سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہو گی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔