سیالکوٹ سے چھینی گئی گاڑی جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب برآمد، دو ملزمان گرفتار

(ابرار ولی نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ سے چھینی گئی گاڑی جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب برآمد، دو ملزمان گرفتار

سیالکوٹ سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی کو جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب برآمد، جبکہ واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی چھینے جانے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ سخت کر دی گئی اور متعلقہ گشت ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مریدکے کے قریب مشتبہ گاڑی نظر آتے ہی موٹروے پولیس نے تعاقب شروع کیا ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موٹروے پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے نتیجے میں گاڑی برآمد کر لی گئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں