شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کرتے ہوئے 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں اور اس حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے ضمانتی مچلکے(شیورٹی بانڈز) بھی طلب کر لیے ہیں جبکہ جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں