اسلام آباد میں شگھائی تعاون تنظیم سربراہی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا بھی حکم دیا۔