راولپنڈی (مدثر الیاس کیانی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 2 کے علاقے اسکول روڈ پر زیر تعمیر کمرشل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں ۔ کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مدت سے کمرشل نقشے منظور نہیں ہوئے ہیں لیکن ایک ہی روڈ پر تین بڑی کمرشل مارکیٹوں کی تعمیر علاقے میں تعینات انسپکٹر اور سپر چیکر کی کار کردیگی پر سوالیہ نشان بنا رہی ہیں جبکہ اس ضمن میں حقائق بتانے کی بجائے انچارج زاہد داد خان اور ترجمان نے چپ سادھ کر دال میں کچھ کالا ہونے کی طرف غیر دانستہ طریقے سے اشارہ بھی کر دیا ہے لیکن ان عمارتوں کی قانونی حیثیت بارے سپر چیکر کا گول مول بیان نا قابل تشہیر ہے ۔
اگر ان عمارتوں یا اسکے قرب و جوار میں سامنے آنے والی اور متعدد زیر تعمیر عمارتوں کے حوالے سے کوئی بھی ذمہ دار شواہد کے ساتھ کچھ بھی بتانا چاہے گا تو اسکو ادارے کی جانب سے اپنی غیر جانب دارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائے گی ۔ یہ امر بھی سامنے آیا یے کہ نقشوں کی منظوری کیلئے پہلے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے پھر فیس جمع کرواتے ہی روایس پلان کی منظوری سے پہلے ہی تعمیرات مبینہ شروع بھی کروا دی جاتی ہیں جلد اس حوالے سے بھی بڑے انکشافات ہونے کی توقعات کی جا رہی ہیں