146

نیشنل انکوبیشن سینٹرکے ذریعے نوجوان باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے، سید امین الحق

اسلام آباد (عابد چوہدری سے)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے نوجوانوں کیلئے ملک کے چھٹے نیشنل انکوبیشن سینٹر کا آغاز وزارت آئی ٹی کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مستقبل کو روشن و محفوظ بناتے ہوئے باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے اور ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے انھوں نے بات حیدرآباد میں نینشل انکوبیشن سینٹر کے استقبالیہ عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ماضی میں اگر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اہمیت دی گئی ہوتی تو أج ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 20 ارب ڈالرز سالانہ سے زائد ہوتی, وزارت آئی ٹی کا قلمدان سنبھالتے ہی ہم نے ملک بھر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا جال بچھانے, فری لانسرز کو ٹریننگ دینے, اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور آئی ٹی انڈسٹری کو سہولیات دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیئے جس کے نتیجے میں صرف 2 سال کے قلیل عرصے میں آئی ٹی برآمدات 47 فیصد اضافے سے سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہیں, 12 لاکھ سے زائد فری لانسرز انفرادی و اجتماعی سطح پر دنیا بھر کے کلائنٹس کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کررہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اعداود شمار کے مطابق 30 اپریل 2022 تک آئی ٹی برآمدات سوا دو ارب ڈالرز ہیں لیکن اگر ان فری لانسرز اور چھوٹی آئی ٹی کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے جو مختلف طریقوں سے زرمبادلہ کمارہے ہیں تو یہ حجم 5 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے.

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر, اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کے بارے میں مطلوبہ معلومات نہیں تھیں جس کی وجہ سے فری لانسرز کو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے علاوہ کچھ دیگر مسائل کا سامنا تھا ان مسائل کو ترجیحیی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں امید ہے جون 2023 تک ہم آئی ٹی ایکسپورٹ کے 5 ارب ڈالرز کے ہدف کو عبور کرلیں گے.

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے نوجوانوں اور خص طور پر خواتین پر زور دیا کہ وہ معمولی ابتدائی تربیت کے بعد آئی ٹی شعبے کو اپنا کو سکون سے پرکشش آمدنی گھر بیٹھے حاصل کرسکتی ہیں. اس ضمن میں ڈی جی اسکلز پروگرامز رہنمائی کرسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں