کرینہ کپور خان نے مداح کو سیلفی لینے سے انکار کردیا جس پر کسی نے انکی حمایت کی تو کسی نے اختلاف کیا۔
کرینہ کپور، سیف علی خان اور ان کے بچے تیمور اور جہانگیر کو فیملی ویکیشن کے بعد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
اس موقع پر ایک مداح نے کرینہ کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے فیملی کے ساتھ ہونے کے باعث معذرت کے ساتھ مسترد کردیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء بھی سامنے آئیں۔
بعض مداحوں نے کرینہ کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی حمایت کی جبکہ بعض نے اس رویے سے اختلاف کیا۔
