ڈیرہ غازی خان میں تومی موڑ پر ٹرک اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 اساتذہ شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے کے مطابق زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وین میں سخی سرور کے پرائیوٹ اسکول کا عملہ سوار تھا۔