مجلس وحدت مسلمین کی شہداء کانفرنس، حماس و حزب اللّٰہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت

مجلس وحدت مسلمین کی شہداء کانفرنس غزہ جنگ کے دوران حماس اور حزب اللّٰہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نشتر پارک کراچی میں ہونے والی شہداء کانفرنس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کانفرنس سے حزب اللّٰہ لبنان کے رہنما ابراہیم موسوی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک اسرائیل کی کھلے عام حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیروت اور غزہ میں ہزاروں معصوم بچے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ظلم کا مرکز ہے جب تک ظلم ہے ہم میدان میں ہیں، بائیڈن کے جانے اور ٹرمپ کے آنے پر کچھ لوگ خوشیاں منارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالم اسرائیل کو سرزمین فلسطین میں نہیں رہنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں