مغربی افریقہ کے چار ممالک کے نمائندوں پر مشتمل وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (13 نومبر 2024)
برکینا فاسو، نائجر، مالی اور سینیگال سے تعلق رکھنے والے بارہ رکنی وفد نے آج یہاں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے چار ممالک کے نمائندوں پر مشتمل یہ وفد پاکستان میں سماجی تحفظ کے اداروں بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مطالعاتی دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔ نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وفد کو پاکستان میں سول رجسٹریشن اور ملکی ڈیٹابیس کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے نادرا کے کلیدی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نادرا حکام کی جانب سے ملکی اور عالمی سطح پر ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی وسیع نوعیت کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے سلسلے میں نادرا کے مرکزی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ افریقی وفد نے شہریوں کی رجسٹریشن اور سماجی تحفظ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں نادرا کی طرف سے مقامی طور پر اسمبل کی گئی پراڈکٹس بالخصوص پاکستان کی پہلی “آل اِن ون رجسٹریشن کٹ” اور “موبائل انرولمنٹ کٹ” میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ لکھیں