وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کےہم منصب کی ملاقات۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان اگلے برس سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگِرہ بھرپور طریقے سے منانے پر اتفاق
وزیرداخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہنگری کے وزیراعظم کو 2025ء میں سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے پر دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ ہنگری ہم منصب کو اپنی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت، ہنگری ہم منصب نے دعوت قبول کرلی
محسن نقوی کی تجویز پرغیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے ہنگرین اعلیٰ سطح وفد پاکستان آئیگا۔ ہنگرین وفد غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور نادرا سی آر ایم ایس اور کیسز کے ازسر نو جائزہ سے متعلق معاونت فراہم کریگا، ہنگرین وفد رپورٹ تیار کرے گا اور تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگری وزیر داخلہ پاکستان آئیں گے
پاکستان اور ہنگری وزارت داخلہ کے درمیان غیر قانونی امیگریشن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔ ہنگری وزیر خارجہ بھی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ محسن نقوی کا ہنگری وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں، محسن نقوی
بداپسٹ؛ 14 نومبر، 2024:- وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کے وزیر داخلہ شندور پنتیر (Sàndor Pintèr) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بداپسٹ پراسیس ساتویں وزارتی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ہنگری کے وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان اگلے برس سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگِرہ بھرپور طریقے سے منانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ہنگری کے وزیراعظم کو 2025ء میں سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے پر دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگری کے ہم منصب کو اپنی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی، ہنگری کے وزیر داخلہ نے دورہ اسلام آباد کی دعوت قبول کرلی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی تجویز پرغیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ہنگری کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی تجویز سے ہنگری کے وزیر داخلہ نے اتفاق کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد کو جلد پاکستان بجھوانے کی یقین دہانی کرائی۔ ہنگرین وفد غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور نادرا سی آر ایم ایس اور کیسز کے ازسر نو جائزہ سے متعلق معاونت فراہم کرے گا، ہنگرین وفد رپورٹ تیار کرے گا اور اس ضمن میں تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگری کے وزیر داخلہ پاکستان آئیں گے۔ پاکستان اور ہنگری کی وزارت داخلہ کے درمیان غیر قانونی امیگریشن اور دیگر مسائل کے حل کے ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ بھی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔