سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں۔

محکمۂ کالج ایجوکیشن میں رولز کے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا ہے کہ محکمۂ کالج اینڈ ایجوکیشن گریڈ 16 کی 50 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روک دے۔

سندھ کابینہ، پبلک سروس کمیشن رولز میں ترمیم منظور، تھانوں کو براہ راست بجٹ ملے گا

سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ کالج ایجوکیشن کی 125 اسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کالج ایجوکیشن کے رولز کے مطابق 50 فیصد پروموشن اور 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں