95

پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلوی ٹیم کے ہاتھوں شکست

دورہ آسڑیلیا پر موجود قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناکامی کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا ہے ، آسڑیلیا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے سڈنی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے پاکستان کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 118 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، جویریہ خان 16، عمائمہ سہیل 30 اور عائشہ نسیم 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ان تین کے علاوہ پاکستانی کی کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکی

آسڑیلیا کی جانب سے میگھن نے پانچ، ایلسی پیری اور ایلینا کنگ نے دو دو جبکہ چیس جانسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 13.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، ایلسی پیری 57 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہی جبکہ ایشلے گارڈنر نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آسڑیلیا کی میگھن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں