60

رانا محمد عظیم سمیت دیگر صحافیوں کو دھمکیاں، آر آئی یو جے کا احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹسRIUJ نے سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹسPFUJ رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے انہیں دھمکیاں دینے اے آر وائی کے ھیڈ حماد یوسف بول نیوز کے شاہد اسلم۔چینل 24 کے ارشاد قریشی کو ملنے والی دھمکیوں انہیں ہراساں کرنیکے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر حکومت کو باور کرایا گیا کہ وہ آزادی صحافت کے منافی اقدامات سے باز رہے۔ صورت دیگر پارلیمنٹ ہاس۔ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مقررین صدر آر آئی یو جے شکیل احمد۔پی ایف یو جے کی نائب صدر فرحت فاطمہ فنانس سیکرٹری جمیل مرزا۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے صدیق انظر۔صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن رضوان قاضی۔ڈاکٹر فرقان را۔راجہ محسن اعجاز کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آزادی صحافت کے منافی اقدامات صحافیوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں پی ایف یو جے آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ماضی کی ہر حکومت کے آزادی صحافت کے منافی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی آزادی صحافت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی


پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس جمیل مرزا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک صحافی محسن نقوی نگران وزیراعلی ہیں انکی موجودگی میں لاہور میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم کو ہراساں انتہائی قابل افسوس ہے وزیر اعلی پنجاب اپنے صوبے میں آزادی صحافت کو یقینی بنائیں اور آزادی صحافت کے دشمنوں کے گرد قانون کا شکنجہ سخت کریں آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد نے اعلان کیا کہ آزادی صحافت کے خلاف اقدامات اور اس پر حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہیں ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ صحافیوں کے حق آزادی کو سلب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہوگی اسکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے

انہوں نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے چینل 24 کے رپورٹر ارشاد قریشی کو دھمکیاں دینے انہیں ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا شیخ رشید احمد نے ائندہ اگر ایسی حرکت کی تو انکا گھیرا کیا جائے گا انکی کوئی پریس کانفرنس نہیں ہونے دی جائے گی احتجاجی مظاہرے میں پی ایف یو جے کے نائب صدر اسلم ڈوگر۔ ممبر ایف ای سی عابد چوہدری۔ مدثر الیاس کیانی۔سعدیہ عرفان۔ ضغیم نقوی۔ ملک جنید۔ شبیر مغل۔ اعجاز چیمہ۔یاسر زبیری۔یاسر نذر۔ فیصل ساہی۔جاوید اقبال۔محمد ظریف۔ آصف نوید۔ چوہدری لیاقت۔محمد عثمان۔سعدیہ عرفان۔عدنان عباسی۔ حسین احمد۔سنی بھٹی۔بابر بھٹی۔ عمران اشرف سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں