لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری کردیے۔

عدالت نے تھانا مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کے ورانٹ جاری کیے۔

علی امین غصے میں آگئے، کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

کاہنہ جلسے کےلیے آتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کےلیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑ دیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں