76

مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 39 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 39  افراد کی  لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے ۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق  مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال  جاری ہیں ۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،  وزیراعلیٰ  کا کہنا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں