نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بجلی کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 6 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
بجلی کمپنیوں نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگا تھا، نیپرا کا فیصلہ کمپنیوں کے حق میں ہوا تو فی یونٹ بجلی 14 پیسے مہنگی ہوگی۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کےلیے یونٹ بجلی 3 ماہ کےلیے 14 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا حتمی فیصلہ مزید جانچ پڑتال کے بعد جاری کرے گی۔
نیپرا کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔