اسلام آباد: سی آئی اے بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار

اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی: بانئ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور پر مقدمہ درج
فیصل آباد: بانئ پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ، 35 گرفتار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب جیل بنانے کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

سب جیل بنانے کی منظوری اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں