حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کرسکے گی: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کرسکے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

امن و امان کیلئے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے: بلاول بھٹو

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے۔

واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں