کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کی مرمت کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑے گا، ترجمان

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز پانی کی مین لائن متاثر ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق 84 انچ کی مین لائن کا عارضی طور پر مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم لائن کے مستقل مرمتی کام کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی مین لائن کو خالی کر کے اندر سے پورا معائنہ کرنا پڑے گا، مستقل مرمت کے لیے دھابیجی اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینے کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

یونیورسٹی روڈ، پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع، ٹریفک کی روانی متاثر

دوسری جانب سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر صلاح الدین کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن کے افسران شریک ہوئے۔

واٹر کارپویشن نے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ای او انجینئرصلاح الدین نے کہا ہے کہ مختلف اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں 52 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں، واجبات 2016ء سے واٹر کارپوریشن کو ادا نہیں کیے جا رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آمدنی میں مزید اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں