کرم: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلاکتیں 131 ہو گئیں

ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 12 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 131 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گزشتہ شام سے فائر بندی پر عمل درآمد جاری ہے، ضلع بھر میں 10 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

کرم: فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 130 ہوگئیں

ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ پشاور پار اچنار روڈ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں، خرلاچی بارڈر کی بندش سے آمد و رفت اور تجارت بھی بند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، راستوں کی بندش سے اشیاء خور و نوش، ادویات اور پیٹرول کی قلت ہے۔

حمید حسین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع کرم میں اب تک 100 سے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں