مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گورنر کے پی کو اجلاس کیوں بلانا پڑا؟ ایگزیکٹو اس صلاحیت سے محروم ہے۔ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کےلئے کوئی پیش رفت نہیں ہے، گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو اے پی سی بلانی چاہیےتھی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے، صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں