وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جرگہ انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی کاوشوں سے ضلع کرم میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرم میں ایمرجنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ادویات کی سپلائی جاری ہے۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
اُنہوں نے بتایا کہ اپر کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی دوسری کھیپ آج صبح 9 بجے روانہ کر دی گئی، ادویات ہیلی کاپٹر سے 2 پروازوں میں پارا چنار پہنچائی جا رہی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے بتایا کہ لوئر کرم کے لیے ادویات کے 2 ٹرک پہلے ہی روڈ کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں واپسی پر ان مریضوں کو پشاور منتقل کیا جائے گا جن کی حالت زیادہ تشویش ناک ہے۔