سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے لیے ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور ہونا تھا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے ججز کی نامزدگی کا عمل 21 دسمبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں بھی 21 دسمبر تک مؤخر کر دی گئیں۔