پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف موجود تھے۔
ن لیگ کے صدر نواز شریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا اور دونوں جماعتوں نے رابطہ کمیٹیوں کی بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اہم قومی و سیاسی امور پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔