پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی بات کرنا چاہتی ہے تو سو بسم اللّٰہ، ہم تیار ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ چور ڈاکوؤں سے ہاتھ ملایا جا سکتا ہے، بات ہو سکتی ہے تو ضرور کریں، مگر انہیں اپنے پرانے طور طریقے ترک کرنے ہوں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق ہے، پرامن احتجاج الجہاد، مارو کے نعروں سے ہوتا ہے؟ کہاں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے؟ جہاں آپ آنسو گیس لے کر چلیں، کہاں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے جہاں مارو یا مر جانے کا نعرہ لگا کر چلیں؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بار احتجاج کی کوئی درخواست نہیں دی گئی، کوئی اجازت نہیں مانگی گئی، ہم نے مذاکرات کے کبھی دروازے بند نہیں کیے، ہم چاہتے ہیں بات ہو، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔