بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اپنے اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت: ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
بھارت: 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی، طلبہ کو گھر بھیچ دیا گیا
واضح رہے کہ دہلی کے اسکولوں کو ای میلز میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میل پر 3 اسکولوں کی تلاشی لی گئی تھی۔
9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔