خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ آسامیاں ہیں۔
گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔
موٹا اور توند والا نہیں، اسمارٹ پولیس اہلکار بننا ہے! فیصل آباد پولیس لائنز میں کوششیں جاری
پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق افسران کی کمی سے متعلق محکمہ پولیس وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کرچکا ہے۔