سندھ: ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پپپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد کریں، ذوالفقار علی بھٹو کی 79 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائیں گے اور بھٹو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت بھٹو کی مرہونِ منت ہے، جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔

ذوالفقار علی بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی کی زندگی پر ایک نظر

انہوں مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تو شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، پاکستان کی ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی اب بیرونی طاقتوں کو آنکھ میں کانٹا بن کر چبھ رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور افواج اپنے ملکی اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، شہید بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا، پیپلز پارٹی آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں