گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی بہتری میں صرف کی۔
انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کے ساتھ ہوں۔
پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں میں نمایا تھے: نواز شریف
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔