لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہو گا۔
اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔