آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 7.4 اوورز میں اسکور 57 رنز تک پہنچایا جس کے بعد بھارت اوپنر وِل ینگ کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگیا، وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کچھ ہی دیر بعد 10.1 اوور میں بھارت نے دوسری وکٹ 69 رنز پر حاصل کرلی، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 12.2 اوورز میں 75 رنز پر گری، کین ولیمسن 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ میٹ ہنری انجری کے باعث نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل: بھارت کیخلاف اچھے آغاز کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹس گرنے لگیں
مچل سینٹنر نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پِچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی۔
بعدازاں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پِچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔
روہت شرما نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل: بھارت کیخلاف اچھے آغاز کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹس گرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمارے لیے چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ یہ بھارت کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہے۔