ایبٹ آباد (نامہ نگار) صوبائی حکومت کی بنائی گئی کمیٹی کی جاری کردہ ممبر شپ لسٹ کو نظر انداز کر کے جعلی لسٹ پر کرائے گئے ایبٹ آباد پریس کلب الیکشن ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن , پریس رجسٹرار اور ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت طلب ۔ ورکنگ جرنلسٹس خرم شہزاد جدون اور ارشد سواتی کی دائر کردہ رٹ نمبری A/2025 ۔ 343 خرم شہزاد جدون بنام صوبائی حکومت انفارمیشن سیکرٹری کی سماعت ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ایبٹ آباد میں ہوئی جس میں مدعیان کے وکلاء ظفر اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سعید اختر ایڈووکیٹ کی مدلل دلائل سننے کے بعد جسٹس صدیق علی اور جسٹس مدثر امیر پر مشتمل ڈبل بنچ نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن , پریس رجسٹرار اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے جواب طلب کرتے ہوئے 13 مئی 2025 کو عدالت طلب کر لیا۔ رٹ پٹیشن میں مدعیان نے موقف اختیار کیا کہ پریس کلب پر قابض گروپ نے صوبائی حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی سیکروٹنی شدہ 71 ممبران کی لسٹ کو نہ صرف نظر انداز کر کے الیکشن کرائے بلکہ محکمہ اطلاعات و نشریات کے واضع احکامات لیٹر نمبری INF/PR/All Pcs/ 3366-69 کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نگرانی کے بھی بغیر کرائے ان الیکشن کو کالعدم قرار دیکر سرکاری سیکراٹنی کمیٹی کی بنائی گئی 71 صحافیوں کی لسٹ پر اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں
