پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بزدل بھارتی جارحیت کے خلاف گزشتہ شب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دھول چاٹنے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ بالآخر جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ سیز فائر آج ساڑھے 4 بجے سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں