پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (پریس ریلیز) — پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ بے مثال جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے، جنہوں نے پی ایف یو جے کی قیادت کو اس تاریخی سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانی رہنماؤں ابرار احمد، عبدالشکور، عبدالحمید چھاپرا، منہاج برنا، نثار عثمانی اور دیگر کی خدمات کو عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا
“پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے اور ہر مشکل وقت میں میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔”

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل شکیل احمد نے کہا
“پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ آئینی و جمہوری دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔ ہم آئندہ بھی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، اور اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا کارکنوں کی بہبود کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔”
اس موقع پر پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں پی ایف یو جے کے نائب صدر فرحت فاطمہ، اسحاق چوہدری، پی ایف یو جے ممبر ایف ای سی عادل شاہ، آر آئی یو جے کے صدر طارق عثمانی، نائب صدر فیصل اعوان، سیکریٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی، جوائنٹ سیکریٹری عبدالوحید جنجوعہ، خالد ملک، عامر جٹ، یاسر زبیری، محمود چوہدری، چوہدری فیاض، حمید جنجوعہ، مسعود چوہدری اور دیگر صحافی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان، اور سول سوسائٹی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مقررین نے اسے نہ صرف ماضی کی قربانیوں کا اعتراف قرار دیا بلکہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عزمِ نو کی تجدید بھی

اپنا تبصرہ لکھیں