پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلہ میں ملتان میں دو روزہ ایف ای سی اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں ارکان ایف ای سی اور ملک بھر سے یو جیز عہدیداروں کی شرکت، آئی ایف جے کی صدر ڈومینک پراڈیلی اور سیکرٹری انتھونی بیلانگرز نے ویڈیو لنک پر پی ایف یو جے پلاٹینم جوبلی کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلہ میں ایف ای سی کا دو روزہ اجلاس رانا محمد عظیم کی صدارت میں ملتان پریس کلب میں شروع ہو گیا۔

رانا محمد عظیم کی صدارت میں ایف ای سی اجلاس کی میزبانی ملتان یو نین آف جرنلسٹس کر رہی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی یو جیز کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے ارکان نے شرکاء کا گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے پلاٹینم جوبلی کا کیک کاٹا گیا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدو جہد پر روشنی ڈالی گئی اور پی ایف یو جے کے لیجنڈری لیڈرز ایم اے شکور، اسرار احمد، منہاج برنا، نثار عثمانی اور عبدالحمید چھاپرا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں آئی ایف جے کی صدر ڈومینیک پراڈیلی اور سیکرٹری جنرل انتھونی بیلانگرز نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ کے ذریعے اجلاس میں پلاٹینم جوبلی کی مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف جے پی ایف یو جے کی صحافیوں کے لیے جدو جہد کی بھر پور حمایت کرتی ہیں۔صحافیوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

میڈیا حقوق کے لئے آئی ایف جے اور پی ایف یو جے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ توقع ہے اسلام آباد ہائیکورٹ صحافیوں کو حقوق دینے کے لیے جلد فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں ایف ای سی شرکاء نے میڈیا ورکرز کے حقوق کی جدو جہد کے لئے شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم نے پاکستان میں میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صحافیوں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہیں کی عدم ادائیگی، ورکرز کی سکیورٹی کے لئے جدو جہد کریں گے اور تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اداروں کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

انہوں نے ابتک نیوز کے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے آر آئی یو جے کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پیمرا سے مل کر میڈیا ورکرز کی کم سے کم تنخواہون کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایف یو جے پیکا ایکٹ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ میڈیا ورکرز کے لئے فنڈز قائم کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل شکیل احمد نےآئی ایف جے کی جانب سے پی ایف یو جے کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اداروں سے فارغ کئے گئے میڈیا ورکرز کو سوشل میڈیا ٹریننگ دیں گے۔ شرکاء نے پی ایف یو جے کے شہدا اور پی ایف یو جے کے شہید ہونے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

ایف ای سی کے شرکاء کو سینیٹر رانا الحسن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں