27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز پر نہیں گئے۔

وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔

وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع

پیپلز پارٹی ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان آج دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوگی۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان ملاقات آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ایم کیو ایم وفد میں چیئرمین خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق ، جاوید حنیف و دیگر شامل ہوں گے، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27ویں ترمیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں