دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فوٹوگرافر آرٹ ڈائر یکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی برازیل میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس COP30 کے موقعہ پر تصویری نمائش،

بالیم (انٹرنیشنل ڈیسک) : دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فوٹوگرافر عالمی شہرت کے حامل نیشنل و انٹرنیشنل ایواڈز یافتہ آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور انٹرنیشنل فوٹو گرافر عمران چوہدری کی دنیا بھر میں لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں اور گیسوں کے اخراج اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیاتی تبدلیوں سے سیلابوں کے بڑھتے ہوئے نقصانات، جنگلات کی بے دریغ کٹائی، آلودہ پانی اور پانی کی کمی سے در پیش خطرات سے آگاہ کرنے، تیزی سے ہونے والی انسانی زندگیوں اور کرہ ارض پر معدوم ہوتی ہوئی حیات کو درپیش خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیات سے متعلق برازیل کے آمیزونین شہر بالیم میں خصوصی اجلاس COP30 کے موقع پر ” فطرت کو بچائیں – اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ “ کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

آرٹ ڈائر یکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی تصاویر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر کرہ ارض پر انسانی زندگی، جنگلی و آبی حیات و حشرات ا لارض کو ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں اور زیریلے کیمیائی مادوں اور بے جا زرعی ادویات اور کھادوں کے استعمال کے وجہ سے در پیش انکی معدومی کے خطرات سے ناظرین کو آگاہ کرنے کے لیے اور ماحولیات کو موسمی تبدیلیوں سے لاحق شدید خطرات کے جلد از جلد تدارک کے لیے بین الااقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں اور حکومتوں کی سطح پر سرکاری اقدامات میں تیزی لانے کے لیے اپنی بنائی ہوئی تصاویر کے ذریعے دنیا بھر کی حکومتوں کو اس اہم گلوبل مسئلے کی سنگینی کو تصویروں کی مدد سے آگاہ کرنے کی بڑی مہارت اور خوبصورتی سے کوشش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس ماحولیاتی کانفرنس میں شریک دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے شرکا ء نے قدرتی مناظر اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر مشتمل تصاویر کو خصوصی دلچسپی سے دیکھا ۔ اور آرٹ ڈائریکڑ بلال جاوید اور عمران چوہدری کی ذاتی کاوشوں اور محنت سے بنائی ہوئی تصویروں اور انکی فوٹو گرافی کے کام میں فنی مہارت کے علاوہ بے لوث کوششوں سے بین الااقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پروگرام اور مقاصد کے حصول کے لیے انکی فنی خدمات کو بھرپور سراہا ہے۔ کلائمیٹ چینج سے متعلق اقوام متحدہ کے بالیم ، برازیل میں منعقد اس خصوصی اجلاس 2025 میں وزیراعلٰی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

“Save Nature – Before It’s Too Late” کے عنوان سے منعقد اس تصویری نمائش میں پاکستان کے طول و عرض میں موجو د فطرت کے حسن کی عکاس خوبصورت قدرتی مناظر پر مشتمل تصاویر کے علاوہ پاکستان کی حسین پہاڑی وادیوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلشیئرز کے مناظرسے لے کر، پانی کی کمی سے خشک ہوتی قدرتی جھیلوں اور، چولستان کے صحرا سے وادی سندھ، بلوچستان کے وسیع زرخیزمیدانوں کے علاوہ سیاحتی مقامات سے گوادرکے ساحلوں اور پھر درہ خنجراب سے لے کر کراچی کی بندرگاہوں کے مدو جزر کے مناظر تک پر مشتمل منفرد اورخوبصورت تصاویر دیکھنے والوں کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔

مزید براں اس سے بیشتر بھی یو این او کے زیر اہتمام ہونیوالی عالمی ماحولیاتی اجلاسوں اور کانفر نسوں کے موقعہ پر فرانس، مراکش، پولینڈ، سپین، یو کے، مصر، عرب امارات اور آذربائیجان میں بھی “Save Nature – Before it’s too Late” کے عنوان سے دینا کو موسمیاتی تبدلیوں، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے در پیش خطرات سے آگاہ کرنے اور انکے فوری تدارک کےلیے آرٹ ڈائریکڑ بلال جاوید اور عمران چوہدری ذاتی محنت ،لگن، کوششوں اور وسائل سے بنائی ہوئی منفرد تصویر وں کی نمائشوں کا انعقاد ہو چکا ہے۔

آرٹ ڈائریکڑ بلال جاوید اور عمران چوہدری اس سے پہلے بھی اپنی ذاتی کاوشوں، وسائل اور ذاتی اخراجات سے پاکستان کے پرامن، روشن سافٹ امیج اور خوبصورت تاریخی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان کی تہذیبی اورثقافتی اقدار سے متعارف کرانے کے لیے اور پاکستان میں سیا حتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اور عالمی سظح پر سیاحت کے شوقین افراد کو متوجہ کرنے کے لیے دنیا کے کئی ملکوں میں “See Pakistan – Love Pakistan” کے عنوان سے اپنی بنائی ہوئی پاکستان سے متعلق خوبصورت اور اچھوتی تصویر وں کی بین لااقوامی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک میں نمائشیں منعقد کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس خصوصی اجلاس کوپ تیس کے مندوبین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سیاسی ،سماجی، سرکاری، علمی اور ادبی حلقوں نے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی مسلسل انتھک محنت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر پرخلوص ذاتی کوششوں سے پاکستان کا نام روشن کرنے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے اور پاکستان کے پرچم کو سربلند کرنے کے غیر معمولی کام اور بے لوث جذبے اور رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انکو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں