لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فضا بہت اچھی ہے نتائج بھی اچھےآنے چاہئیں، تمام امیدواروں کے انٹرویوزکےبعدمیرٹ پرٹکٹ دیئےجائیں گے۔ آزادکشمیر، جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے فنڈز ملنے چاہئیں، پنجاب میں علاج کےلیےخیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ لوگ آرہےہیں،پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، پنجاب میں کسان اور مینارٹی کارڈز لانچ کیےگئےہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں سےملاقات ہوئی اوربہت اچھا محسوس کیا ہے۔خوشی ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیدار یہاں موجودہیں،چاہتےہیں آزادکشمیرا ورگلگت بلتستان کامیابی حاصل کرے۔
اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارٹی امیدواروں کومیرٹ پرٹکٹ دیاجائے گا۔تمام امیدواروں کے انٹرویوزکےبعدمیرٹ پرٹکٹ دیئےجائیں گے۔ پاکستان کے الیکشن ہوں یاکسی صوبے کےہوں میرٹ پر ٹکٹ دیئےجائیں گے۔ پارٹی اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ اصولی فیصلہ ہے،تمام امیدواروں کوسن کرمیرٹ پرٹکٹ دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت سےلوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے،ہم نےپہچان رکھنی ہےکون اپنااورکون پرایاہے،فضابہت اچھی ہےاسی لیےالیکشن میں نتیجہ بھی اچھا آناچاہیے۔امیدوارکی جیت کیلئے سب کو مل کرکام کرناہوگا۔ فضا بہت اچھی ہے نتائج بھی اچھےآنے چاہئیں، آزادکشمیر، جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے فنڈز ملنے چاہئیں، امیدوار کی جیت کےلئے سب کومل کرکام کرنا ہوگا، ن لیگ نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، امیدواروں کوسن کر مشورہ کرینگے،وزیراعظم شہبازشریف سے بھی بات کروں گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے،وہاں واضح فرق نظر آتا ہے،پنجاب میں آئیں تو نظر آتا ہےکہ ترقی کرتا صوبہ ہے۔ پنجاب میں اسپتالوں کا نیٹ ورک بن رہا ہے، متعدد منصوبے زیرتکمیل ہیں، کےپی،آزادکشمیر،جی بی سےلوگ پنجاب علاج کے لیے آرہےہیں، پنجاب میں علاج کےلیےخیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ لوگ آرہےہیں،پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، پنجاب میں کسان اور مینارٹی کارڈز لانچ کیےگئےہیں۔