جنرل باجوہ اور تین ججز کا احتساب، سینیٹر ناصر بٹ کا تہلکہ خیزانٹرویو

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر قمرباجوہ اور تین ججوں کا احتساب ہونا چایئے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ادارے نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی ہے، یقین ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔
سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ فیض حمید اتنی دور تک چلے گئے تھے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، ادارے نے ان کا احتساب کرکے درست قدم اٹھایا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور جج اعجاز الاحسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تینوں ججز نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا؟ ان تین ججوں کا بھی احتساب سپریم کورٹ یا حکومت کو کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں