(ابرار ولی ڈپٹی بیورو چیف )اسلام آباد کے ایک گھر میں ملازمت کرنے والی لڑکی سمیعہ کے مطابق اُس کے ساتھ چھ ماہ قبل مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی باقاعدہ شکایت لوئ بیر پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی، تاہم نامزد ملزم ہارث کے خلاف اب تک کوئی مؤثر قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
سمیعہ کا الزام ہے کہ ملزم کے چچا، جو کہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں، اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے کیس کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان کو مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
متاثرہ خاندان گزشتہ چھ ماہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کر رہا ہے اور اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے