پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
علیمہ اور بشریٰ سے متعلق گنڈاپور کے ریمارکس پر کارروائی ہوگی‘ PTI
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ترجیح صرف بانئ پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔