کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل پہنچ سکتا ہے؟

( طیب خان، سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دو میچوں کے بعد تین پوائنٹس ہیں۔
پاکستان کے بھی دو میچز ہو چکے ہیں جن میں سے ایک میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
اس وقت پاکستان کا ایک پوائنٹ ہے۔ پاکستان اسی صورت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے کہ اگر جمعے کے روز ہونے والے میچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ایک بڑے مارجن سے ہرا دے اور دوسری طرف پاکستان سنیچر کو سری لنکا سے جیت جائے۔
تاہم اس صورت میں بھی گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 3.050 ہے جبکہ پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.461۔
بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ اب پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب ادھورا ہی رہ جائے گا۔

سپر ایٹ کے گروپ ون کی صورتحال ابھی کچھ واضح نہیں۔

گروپ ون میں شامل انڈیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے ابھی صرف ایک، ایک میچ ہی کھیلا ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے دو، دو پوائنٹس ہیں
انڈیا جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اور زمبابوے ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
جمعرات کے روز انڈیا کے شہر احمد آباد میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد گروپ ون سے بھی ایک سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب انڈیا اپنا سپر ایٹ مرحلے کا دوسرے میچ زمبابوے کے خلاف چنائے کھیلے گی۔
دوسری جانب انڈیا کو اپنے نیٹ رن ریٹ کے خسارے پر قابو پانے کے لیے ویسٹ انڈیز کو ایک بڑے مارجن سے شکست دینی ہو گی۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈیا کا رن ریٹ منفی 3.800 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں