آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا۔ کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ جہانداد خان اور عمیر بن یوسف پر امید ہیں کہ انہیں موقع ملا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے پانچ روز ٹریننگ کی، جہاں فیلڈنگ اور کیچز کے علاوہ بیٹنگ و بولنگ کی بھی مشقیں کی گئیں۔
آسٹریلین کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بیٹرز نے ماربل کی سلیب پر بھی بیٹنگ پریکٹس کی