توشہ خانہ ٹو کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

ن لیگی آفس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات: بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں